بولان: فورسز کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی پر بم حملہ

424

بلوچستان کے علاقے بولان میں ایک گاڑی پر بم حملہ ہوا ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے منصور میں نامعلوم افراد نے پاکستان فوج کے لیے راشن لیجانے والی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں، دھماکے کے بعد فورسز نے مذکورہ مقام کو گھیرے میں لیکر شوائد اکھٹے کرنا شروع کیئے۔

بولان اور گردنواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فوج اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔