بلیدہ : نوجوانوں کی کتاب سے لگاؤ معاشرے میں تبدیلی کا ضامن ہے – تقریب سے مقررین کا خطاب

382

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں کلکشان انگلش لینگویج سنٹر میں طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں علاقائی معززین، اساتذہ اور طلباء سمیت دیگر علاقوں سے مہمانوں نے شرکت کی –

تقریب سے ڈائریکٹر کلکشان عارف بلوچ، ساچ سکول کے ڈائریکٹر اسد بلوچ، سنج سکول کے ڈائریکٹر ولید اسماعیل، پروفیسرز اکیڈمی پسنی کے نذیر احمد اور ڈاکٹر نذیر شمبے زئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور کتاب سے لگاؤ معاشرے میں تبدیلی کا ضامن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الندور جیسے پسماندہ علاقے میں بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ اور بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الندور سمیت بلیدہ زامران میں تعلیمی اداروں کو اگر حکومت کی سرپرستی اور زرا سی توجہ حاصل ہوتی تو یہاں حالات مختلف ہوتے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوان کی جدوجہد سے بلوچستان بھر میں منشیات کے خلاف ایک ابھار شروع ہوا لیکن حکومت اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے ایک بار پھر سماج دشمن منشیات فروش منظم ہوتے جارہے ہیں ۔

تقریب میں طلباء طالبات نے مختلف موضوعات پر تقریریں کی اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی ۔

تقریب کے آخر میں آنے والے مہمانوں کو معروف بلوچ عالم دین مولانا عبدالحق بلوچ کی کتاب افکار و خطبات پیش کیے گئے ۔