بلوچ لبریشن آرمی نے ہرنائی میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

409

 

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے زردآلو میں گذشتہ شب قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، قابض فوج کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گاڑیوں میں گشت کررہے تھے، گھات لگائے سرمچاروں کے حملے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ انکے گاڑی کو سخت نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے، ہمارے حملے آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔