بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ میں بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

557

بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بروز سوموار کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی کے مقام پر سرمچاروں کے بم حملے کی زد میں آنے سے قابض فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دشمن فوج نے حسب معمول سرمچاروں کے حملے کے بعد مذکورہ مقام کو سیل کرکے اپنے جانی اور مالی نقصانات میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی۔ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک دشمن پر ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔