بلوچستان: مختلف واقعات اور حادثات میں دو افراد ہلاک، تین زخمی

225

بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں فائرنگ اور روڈ حادثات کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

واقعات اور حادثات سبی، خضدار اور پنجگور میں پیش آئے ہیں۔

حاجی شہر بولان کے علاقے چنڈڑ گاؤں کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت امان اللہ اور زخمی کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی، لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

ادھر خضدار کے علاقے زہری کندہ کاشمی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عزیز اللہ لہڑی نامی شخص شدید زخمی ہوا ہے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی کو فوری طور پر نورگامہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

درین اثنا پنجگور کالج روڈ ایف سی کیمپ کے قریب تیز رفتار گاڈی نے دو افراد کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرے کو تشوشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔