بلوچستان: روڈ حادثات میں 9 افراد ہلاک، 15 زخمی

370

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات میں خواتین و بچے سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے چار مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات میں ایک خاتون اوربچے سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے دکی جانے والی وین گاڑی ونی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں خاتون و بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی افراد میں سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے میں شدید زخمی افراد کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسرے واقعہ میں سی اینڈ ڈبلیو آفیسر آوارن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں ایکسیئن زخمی ہوا اور ان کا ساتھی ہلاک ہوگیا۔جبکہ ضلع خضدار میں کوچ کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

دریں اثناء حب اٹک سیمنٹ فیکٹری کے قریب دو ٹرکوں میں حادثے کی صورت میں دونوں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں۔