اگر پاکستان کو بچانا ہے تو افواج پاکستان کو سیاسی عمل سے دور رہنا ہوگا،پشتونخوا میپ

197

 

 

بلوچستان کے ضلع لورالائی سرکاری باغ میں پشتونخوا میپ کا عثمان لالا کے یاس میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا –

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا احتجاجی جلسوں کا مقصد پشتون قوم کو اعتماد میں لیکر ایک فیصلہ کن لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اب پاکستان کے افواج اور خفیہ اداروں نے پشتون قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا ۔

اگر پاکستان کو بچانا ہے تو افواج پاکستان کو سیاسی عمل سے دور رہنا ہوگا۔

نواب ایاز جوگیزئی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پشتون قوم کو ستر سال سے اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا اب پشتونوں کو اپنے مستقبل کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

عثمان کاکڑ کی شہادت ایک گہری سازش ہے، پشتون قوم عثمان کاکڑ کے قتل کا بدلہ لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔

جلسہ عام سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عثمان کاکڑ کو آئی ایس آئی اور ایم آئی نے قتل کیا ہے جسکے ٹھوس ثبوت موجود ہیں-

فرزند لالا عثمان خوشحال خان کاکڑ نے کہاکہ ہم یتیم نہیں ہوئے پوری پشتون قوم ہمارے ساتھ ہے عثمان کاکڑ کا انتقام ان کی نقش قدم پر چل کر دکھائیں گے۔

جلسہ عام میں ایک قرار داد نصراللہ زیرے نے پیش کی جس میں عثمان کاکڑ کے قتل کی مذمت کی اور مطالبہ کیاکہ عثمان کاکڑ کے قتل کی تحقیقات سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کے ذریعے یا اقوام متحدہ سے کرایا جائےدیگر تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔