کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

125

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کو فورسز نے 16 جون کے دوران آپریشن کوالواہ کے علاقے سکگ سے حراست میں لے لیا ہے، جسکی شناخت سنگاس ولد جمعہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ دوران آپریشن فورسز نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جبکہ خیر محمد ولد لقمان نامی شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر گھروں کو نذرآتش کرکے ان کے تین اونٹ اور دو لاکھ نقد پاکستانی روپے بھی لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی کاروائیوں اور جبری لاپتہ ہونے والے کیسسز میں کافی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے گزشتہ دنوں فورسز کے ہاتھوں دوران حراست ایک نوجوان کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔