کیچ: فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، 1 اہلکار ہلاک

323

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر ایک دھماکہ میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

واقعہ ضلع کیچ کے علاقے شاپک کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں دھماکے کی زد میں آکر ایف سی کو پانی سپلانی کرنے والی ٹینکر کا ڈرائیور ہلاک ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں چند ہی گھنٹوں کے اندر یہ دوسرا واقعہ ہے جہاں عسکری ذرائع کے مطابق چار اہلکار ہلاخ اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔