بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا قابض فوج کے اہلکاروں پر حملہ سبزل روڈ پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے کیا گیا جس کی زد میں قابض فوج کی ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل آیا، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی اور موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
جیئند بلوچ نے کہا دشمن نے ہمیشہ کی طرح سرمچاروں کے حملے کے بعد مذکورہ مقام کو سیل کرکے اپنے جانی اور مالی نقصانات میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی تاکہ وہ بلوچستان میں اپنے شکست کو چھپا سکے۔
ترجمان نے کہا ہمارے حملے بلوچ سرزمین سے قابض فوج کے انخلاء تک شدت کیساتھ جاری رہیں گے۔