کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

368

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز ایف سی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی کی گاڑی سبزل روڈ سے گزر رہی تھی جہاں پہلے سے نصب آئی ای ڈی بم پھٹا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم تاحال حکام نے جانی نقصانات کے حوالے کچھ نہیں بتایا ہے۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

رواں ہفتے کوئٹہ میں ہونے والا یہ تیسرا بم دھماکہ ہے۔ چار روز قبل کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن اسحاق آباد میں موٹر سائیکل پہ نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

قبل ازیں خروٹ آباد میں بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ بم پھٹ گیا اور تین بچے موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔