ڈھاڈر: فائرنگ کے واقعے میں بیٹا ہلاک، باپ زخمی

391

 

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ کو زخمی اور بیٹے کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ رند علی بازار میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نےہوٹل کے اندر فائرنگ کرکے بیٹے کو ہلاک اور باپ کو زخمی کردیا ،واقعہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد عمر ولد عبد اللہ اور زخمی شخص کی شناخت عبد اللہ ولد محمد عمر مری کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں محمد عمر شدید زخمی ہوا تھا جن کو پولیس نے فوری طور پر سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں محمدعمر کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ اس متعلق پولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔