ڈنڈار فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

297

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ڈنڈار میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر کو ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں بندئے ملک کے مقام پر قائم فوجی چوکی کو اسنائپر، راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دو اطراف سے حملہ کیا۔ دو راکٹ فوجی چوکی کے اندر جا گرے جس سے چوکی کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے میں دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے فورا بعد ڈنڈار کے مین آرمی کیمپ سے فوجیوں کے لیے تازہ دم دستے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔