چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی یل ایف

452

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے شاپک ڈیم پر قائم پاکستانی چوکی کے قریب پانی لے جانے والی ٹینکر اور موٹر سائیکل کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل دھماکے کی زد میں آئے جس سے دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔ یہ چوکی چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ کی حفاظت کیلئے بنائی گئی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ قابص پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان تک جاری رہیں گے۔