پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

556

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے نواحی علاقے گوارگو میں پیش آیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عمران ولد خدابخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تھا تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے بلوچستان میں متعدد مسلح جتھے تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں مقامی لوگ ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔ مذکورہ گروہوں کے ارکان کے ہلاکت کی ذمہ داری اس سے قبل بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔