میر خان محمد دو سال بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکے، انصاف فراہم کیا جائے – بھائی

315

2 سال قبل جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے خان محمد کے بھائی بشیر احمد کا کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ آمد، ان کا کہنا تھا کہ دو سال کا طویل انتظار بھائی بے گناہ ہونے کے باوجود لاپتہ ہیں۔

بشیر احمد بلوچ کے مطابق ان کے بھائی خان محمد کو دو سال قبل 17 جون 2019 کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔ انہوں نے اعلیٰ حکومتی حکام سمیت انسانی حقوق کے تنظیموں سے بھائی کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے خاندان کے دیگر دو ممبران بھی کافی سالوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔ بشیر احمد کے مطابق اگر ان کے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔