مشرقی بلوچستان کا رہائشی مغربی بلوچستان میں قتل

415

مشرقی بلوچستان کے رہائشی شخص کو نامعلوم افراد نے مغربی بلوچستان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے پیشین کے مقام پر پیش آیا ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت ایوب سکنہ تمپ ملانٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مذکورہ شخص کو پیشین کے علاقے غریب کے مقام پر ہائی پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے اہلخانہ کئ ہمراہ گھر جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایوب تمپ کا رہائشی ہے اس کے گھر پر متعدد بار پاکستان فوج کے چھاپوں کی زد میں رہ چکا ہیں اس سے تنگ آکر اس نے حال ہی میں اپنے علاقے سے نقل مکانی کرکے مغربی بلوچستان میں رہائشی اختیار کی ہوئی تھی۔

مشرقی بلوچستان میں فوجی آپریشنوں کی وجہ اس وقت مغربی بلوچستان اور افغانستان میں سینکڑوں کی تعداد خاندانیں پناہ گزین کی زندگی گزار رہے ہیں اس سے قبل بھی مہاجرت کی زندگی گزارنے والے افراد افغانستان اور مغربی بلوچستان میں نشانہ بنائے گئے ہیں جن کے حوالے سے بلوچ قوم پرستوں کا موقف ہے انہیں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ نشانہ بنارہے ہیں۔