بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن نو افراد کو حراست میں لے کر بعد ازاں دیگر کو چھوڑ دیا جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں۔ حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں طلال ولد چیئرمین دوست سمیت دو افراد شامل ہیں۔
ذرائع بتا رہے ہیں کہ مذکورہ افراد کو 23 مئی کو فورسز نے کیچ کے علاقے گومازی سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جوتاحال لاپتہ ہیں۔
خیال رہے کہ طلال کو فورسز نے اس سے قبل بھی 5 مئی 2018 کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا اور ایک ماہ کی گمشدگی کے بعد بازیاب ہوا تھا ۔
طلال کے والد چیئرمین دوست محمد اور بھائی طاہر کو فورسز نے 22 مئی 2017 کو تربت سے کراچی جاتے ہوئے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا اور تین دن بعد فورسز نے دونوں قتل کرکے لاشیں پھینک دی تھی۔