خضدار : سڑک حادثے میں 20 افراد ہلاک

218

بلوچستان کے ضلع خضدار میں  روڈ حادثے میں بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ سے دادو جانے والی زائرین کی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

مسافر بس میں سوار زائرین عبدالقادر کے عرس میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، ہلاک ہونے والوں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

تاہم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے حادثے روز کا معمول بن چکے ہیں حادثات کے وجوہات بلوچستان کی خستہ حال سڑکیں اور غیر تربیت یافتہ ڈرائیور بتائے جاتے ہیں۔