جنوبی وزیرستان: فورسز چوکی پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک و زخمی

516

جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد نے پاکستان کی پیراملٹری فورس ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چھ اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔

واقعہ جنوبی وزیرستان کے تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ فقیر مقام پر پیش آیا۔

حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائیک علی زار بیٹنی، لانس نائیک عاصم اور سپاہی بابر مہمند کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سپاہی حضرت حسین، سپاہی سردار شاہ کنڈی اور سپاہی عمران شامل ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین نے شریعت دشمن پاکستانی فوج پر تعارضی حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی مارے گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے اور ہمارے تمام ساتھی محفوظ ہیں۔