تربت سے لاپتہ نوجوان بازیاب نہیں ہوسکا

174

بلوچستان کے ضلع تربت سے جبری طور پر لاپتہ نوجوان تین مہینے گزرنے باوجود بازیاب نہیں ہوسکا۔

تربت سنگت آباد کے رہائشی جلیل احمد کو 19 مارچ کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ جلیل احمد تربت پھلین آباد میں دکانداری کرتا تھا جہاں 19 مارچ کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دھاوا بول دیا۔ مذکورہ دکان میں نوجوان کو 2 گھنٹے تک تحویل میں رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نوجوان کو گاڑی میں بٹھاکر بعد ازاں اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ اس موقع پر علاقے میں موبائل نیٹ ورک کو بند کیا گیا۔

جلیل احمد کے لواحقین تین مہینے گزرنے کے باوجود ان کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ جبکہ حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔