بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت میں پاکستانی فوجی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج جمعرات کے روز صبح گیارہ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے شہرتربت ڈنک میں پٹرول پمپ کے قریب پاکستانی فوج کے موٹر سائیکلوں کے قافلے پر اس وقت بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ کیمپ سے نکل کر ڈی بلوچ کی طرف جا رہے تھے۔ اس حملے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔