بلوچستان نیشنل پارٹی نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن 2021 میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نظریاتی، سیاسی، بااصول، قومی جماعت ہونے کے ناطے پارٹی ڈسپلن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔
سینٹ الیکشن 2021 میں پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینیٹ کے امیدوار ساجد ترین ایڈووکیٹ سینیٹ الیکشن میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
سینٹ الیکشن میں ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی، ثناء اللہ بلوچ، اختر حسین لانگو، حمل کلمتی اور زینت شاہوانی پر مشتمل پانچ کے گروپ میں دو ووٹ ادھر ادھر ہوئے تھے۔
سینیٹ انتخابات میں بی این پی کے دو ایم پی ایز نے پارٹی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا تھا لیکن کارروائی ایک کے خلاف کی گئی۔