بی ایل ایف نے جھاؤ میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

261

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں بارگیں گزی کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی پیدل گشتی ٹیم کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،جس سے دواہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے-