بلیدہ سے لاپتہ ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد

399

بلوچستان کے ضلع کیچ سے لاپتہ ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چودہ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے حبیب ولد جہانگیر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص چودہ روز پہلے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کے حوالے سے بعد میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہوسکا، آج ایک راہگیر نے سلو کور میں اسکی لاش دیکھ کر پورے علاقے کو اطلاع دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص کے ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا جبکہ آج لاش برآمدگی کے بعد اس کے بیٹے نے اپنے مرحوم والد کے لاش کو شناخت کرکے لاش کو سلو بلیدہ انکے گھر پہنچایا، جہاں انکی آخری رسومات ادا کر کے انہیں سپرد خاک کیا جائیگا۔