بلوچستان: کوئٹہ و صحبت پور میں بم دھماکے

337

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع کوئٹہ اور صحبت پور میں بم دھماکے،  دھماکوں کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے  عباس خان گوٹھ میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن اسحاق آباد میں موٹر سائیکل پہ نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

تاہم دونوں واقعات میں زخمی ہونے والوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے اور نہ ہی اب تک یہ معلوم ہوسکا کہ دھماکے کا ہدف کون تھا، نہ ہی ان دونوں واقعات کی  ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔