بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری

305

رواں ہفتے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں میں کافی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے دو دنوں کے اندر صرف ضلع کیچ سے سات افراد لاپتہ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ  خضدار اور کوئٹہ میں بھی جبری گمشدگی کے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع سے پاکستانی فورسز نے مزید ایک نوجوان  کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے،  گرفتاری کے بعد  لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت داؤد لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق داؤد لطیف کو پیراملٹری فورس ایف سی کے اہلکاروں نے 11جون 2021 کو چار بجے کیچ کے علاقے آبسر میں چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ چھاپے کے وقت فورسز نے گھر میں موجود دیگر افراد کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک دہائی سے تواتر کے ساتھ جاری ہیں ،لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وی بی ایم پی پچھلے ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہے۔