بلوچستان: تین روڈ حادثات میں 2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

439

 

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں روڈ حادثات میں دو کمسن بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پہلا حادثہ مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس کے قریب ٹو ڈی کار اور آلٹو کار گاڑی میں تصادم نتیجے میں پیش آیا جہاں دو بچے موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ حادثے میں دو خواتین بھی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے گوارگو ڈومبان کے مقام پر دو ایرانی ساختہ گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھی جہاں دو افراد جھلس کر ہلاک ہوئے ہیں۔

دریں اثناء پنجگور میں ایک اور روڈ حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پنجگور کاٹاگری کے مقام پر ایرانی ساختہ گاڑیوں میں تصادم سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ساجد ولد ظہور اور اسامہ ولد نبی داد ساکن جائین پروم شامل ہیں جبکہ دیگر دو کی تاحال شناخت تاحال نہیں ہوسکا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پہ روڈ حادثات میں درجنوں افراد زخمی و ہلاک ہوتے ہیں جہاں لوگوں کا کہنا کہ روڈ حادثات کی وجہ بلوچستان کی خستہ حال سڑکوں اور غیرتربیت یافتہ ڈرائیوروں کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔