بلوچستان: تربت سے ایک اور طالب علم لاپتہ

219

بلوچستان میں حالیہ کچھ دنوں سے ایک بار پھر مختلف علاقوں سے طالب علموں کی گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے کا سلسلہ تیز ہوا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق تربت کے علاقے کلگ میں پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کے بعد ایک طالب علم فدا ولد حبیب سکنہ بلیدہ گردانک کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

اسی طرح ایک  دن قبل تربت میں تعلیمی چوک کے مقام پر چھاپہ مارکر  امام ولد سعید کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے صنعتیشہر حب چوکی میں زیر تعلیم ساتویں جماعت کے طالب اسامہ ولد محمد جان کو 23 مئی کو کیچ کے علاقے گومازی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا جو کہ تاحال لاپتہ ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور ان ہی جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں جاری ہے ۔

بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور تنظمیوں کی جانب سے جبری گمشدگیوں کا الزام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں پر عائد کرتے ہیں ۔