اوستہ محمد: خسرے کی وباء سے 2 بچے ہلاک

211

 

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے اوستہ محمد میں خسرے کی وباء نے دو بچوں کی جان لے لی –

ذرائع کے مطابق اوستہ محمد سمیت پورے ڈویژن بھر میں خسرے کی وباء پچھلے چھ سات ماہ سے پھیل رہی ہے –

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں بچے شدید متاثر ہیں مگر حکومت کی طرف سے اب تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج اوستہ محمد کے قریب نواحی گاؤں میں دو بچے خسرے کی وباء کے باعث انتقال کر گئے، انتقال کرنے والے محسن ولد ریاض حسین رند شہر بانو ولد عباس علی رند
گوٹھ غوث بخش رند تحصیل اوستہ کے رہائشی ہیں –

اوستہ محمد کے سماجی تنظیموں نے کہا ہے کہ اگر صحیح معنوں میں سروے کیا جائے تو خسرے سے فوت ہونے والے بچوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے –

انہوں نے کمشنر نصیرآباد سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیکر معصوم بچوں کی زندگیوں بچائیں۔