گوادر میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، کاروباری مراکز اور شاہراہیں بند

217

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گوادر ایکٹوسٹ فورم کی جانب سے گوادر شہر میں بلا وجہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ملا فاضل چوک پر ماجد سہرابی کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ملا فاضل چوک کے داخلی و خارجی راستے بند کرادئے ـ کاروباری شخصیت نے دکانیں بند کرکے مظاہرے میں شرکت کی ـ

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے حسین واڈیلہ، بی این پی عوامی کے ایڈوکیٹ سعید فیض، جمیعت علمائے اسلام کے حاجی مولابخش، تحریک انصاف کے مولابخش مجاہد، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف فریادی نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے گوادر شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام عذاب میں مبتلہ ہے، نظام زندگی درہم برہم ہے، ہر طبقہ پریشانی سے دوچار ہے ـ

ان کا کہنا تھا کہ دور جدید میں بھی لوگ بجلی، پانی، جیسے بنیادی ضروریات کے لیئے سراپا احتجاج ہیں ـ ضلعی انتظامیہ کیسکو کے سامنے بے بس ہے ـ عوام شدید ازیت سے دوچار ہیں ـ کوئی باز پرس کرنے والا نہیں، چار دہائی پہلے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف جیونی کے مظاہرین پر فائر کھول دی گئی لوگ شہید ہو گئے مگر 34 سال گزرنے کے باوجود جیونی کے مکینوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور سراپا احتجاج ہیں ـ

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گوادر کی عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے فوری طور بلا وجہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا ـ