کیچ سے ایک شخص لاش برآمد

168

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کیچ کے علاقے پیدراک سے برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت الطاف ولد مولابکش کے نام سے ہوئی ہے تاہم ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دریں اثنا قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ کے مقام پر دو روڈ حادثات میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

‏لسبیلہ میں وندر آدم کھنڈ کے قریب کار گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں 1122 کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دے کر ٹراما سینٹر کراچی پہنچا دیا۔

قلعہ سیف اللہ میں قائد چوکی کے قریب موٹرسائیکل اور کار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔