کوہلو: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پہ حملہ

357
file photo

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پہ بم دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج الصبح  کوہلو میں نامعلوم افراد نے تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

تاہم واقعہ میں نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

عموماً بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہے تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے