کوہلو : بم دھماکے میں ایف سی اہلکار زخمی

127
فائل فوٹو

 

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے یونین کونسل نساؤ کے مقام پر بم دھماکہ ہوا ہے دھماکے کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ کی زد میں آنے والے شخص کا تعلق پیرا ملٹری فورس ایف سی ہے جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے

دریں اثنا ڈیرہ بگٹی کے علاقے جن موڑ کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔