کوئٹہ اور خضدار سے دو افراد کی لاشیں برآمد

212

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع خضدار سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں لاش اسٹینڈ ایریا سے برآمد ہوئی ہے۔ چیھپا ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب خضدار کے علاقے کوہ حلوائی کے مقام سے کئی مہینے پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ اس متعلق مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں لاشوں کی برآمدگی پچھلے کئی دہائیوں سے جاری ہے جن میں کئی کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے جبکہ کئی مواقع پر بغیر ڈی این اے کے لاشوں کو لاوارث قرار دے کر انتظامیہ کی جانب سے دفن کیا گیا ہے۔

عید کے پہلے روز پنجگور کے علاقے تسپ سرے قلات سے ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت مجاہد کےنام سے ہوئی اور اسی روز پنجگور کے علاقے وشبود میں کھجور کے باغات سے درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

گزشتہ دنوں کیچ کے علاقے پیدراک سے بھی ایک لاش برآمد برآمد ہوئی جس کی شناخت الطاف ولد مولابکش کے نام سے ہوئی اسی طرح کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان سے بھی ایک لاش برآمد کی گئی۔

بلوچستان میں لاشوں کی برآمدگی کے حوالے سے انسانی حقوق کے اداروں سمیت بلوچ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ لاشیں لاپتہ افراد کی ہوسکتی ہیں جنہیں مسخ کرکے پھینکا جاتا ہے جن کی وجہ سے ان افراد کی شناخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔