بلوچستان حکومت کابلوچستان بھر میں تمام کارخانوں اور کمرشل یونٹس میں کام کرنے والے مزدوروں کا رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام مزدوروں کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کے فیصلے پر جلد عملدرآمد شروع ہوگا۔ بلوچستان بھر میں تمام مالکان، ملازم ،منیجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ مزدورو کی رجسٹریشن کریں۔
حکومت بلوچستان کا بلوچستان بھر میں تمام کارخانوں اور کمرشل یونٹس میں کام کرنے والے مزدوروں کا رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے اداروں کو آگاہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کے مطابق بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹشن آرڈننس 1965ء،اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹوٹ ایکٹ 1976ء اور دیگر متعلقہ لیبر قوانین کے تحت مزدوروں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مالکان،منیجر مزدوروں کی رجسٹریشن کے لیے ریجنل ہیڈ EOBIکوئٹہ ریجن،ریجنل ہیڈ EOBIحب ریجن،ڈپٹی ڈائریکٹرزBESSIسے رابطہ کرسکتے ہیں۔