پنجگور میں تنظیم کے کیمپ پر دشمن فوج کے حملے کو ناکام بنا دیا – بی آر اے

411

شکست خوردہ دسمن فوج نے دو بے گناہ بلوچ فرزندوں کو انتہائی بے دردی سے شہید کیا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے 27 مئی کو پنجگور کے علاقے کیلکور میں جکی کور کے مقام پر تنظیم کے ایک گوریلا کیمپ پر پیدل فوج سمیت ہیلی کاپٹروں سے حملہ کردیا دشمن فوج کے حملے کو گوریلا حکمت عملی کے تحت ناکام بناتے ہوئے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک کئے اور کئی زخمی کئے، حملے کے بعد دشمن فورسز مذکورہ علاقے سے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شکست خوردہ فورسز نے سرمچاروں سے ہزیمت کے بعد مادگ کور کیل میں اپنی بربریت کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے سول آبادی میں قائم ایک گھر پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کرتے ہوئے دو غریب چرواہوں بولا ولد مولا بخش اور عصاء ولد مارو کو شہید کردیا جہاں پیدل فوج نے مذکورہ بازار میں اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے متعدد خواتین اور بچے تشدد سے مفلوج ہوگئے ہیں۔ مذکورہ علاقے سی پیک سے ملحقہ علاقے ہیں جہاں ریاستی فوج اپنے بلوچ کش منصوبے کو کامیاب بنانے کیلے تاریخ کے بدترین نسل کشی میں مصروف ہیں جہاں چند پارلیمانی پارٹیوں کے افراد ان مظالم میں فورسز کے ساتھ شریک جرم ہیں جن کےخلاف ہماری تنظیم سخت ترین ایکشن لینے سے گریز نہیں کریگا۔

ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کی قیام تک جاری رہینگے۔