پنجگور: مسلح حملے میں بلوچی زبان کے شاعر کے بھائی سمیت دو افراد جانبحق

696

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم گاڑی سواروں نے ایرانی ساختہ گاڑی پہ فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے مرکزی علاقے چتکان میں پیش آیا ہے۔ واقعے میں جان بحق ہونے والوں کی شناخت خان جان ولد شیر محمد اور علی ولد امیر بخش کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

خان جان بلوچی زبان کے نوجوان شاعر فضل شیر کے بڑے بھائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو ایرانی ساختہ گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار گئے۔

یاد رہے کہ خان جان کو 2017 کو پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے اغواء کر لیا تھا جو طویل عرصے تک لاپتہ ہوئے تھے اور روان برس بازیاب ہوئے تھے۔ تاہم آج ہونے والے واقعہ محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔