پنجگور : مذہبی جماعت کا رہنماء مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک

601

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مذہبی جماعت کے رہنماء کو ہلاک کردیا۔

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کے مطابق واقعہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سوردو میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر مولوی عبدالحئی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پنجگور کے ضلعی نائب امیر مولوی عبدالحئی بلوچ اس وقت مسلح افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے جب وہ بازار سے اپنے گھر سوردو جارہے تھے۔ لاش کو سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

تاہم واقعہ محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ مسلح افراد واقعہ سے فرار ہونے کامیاب ہوگئے ہیں۔