پنجگور: فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار ہلاک

318
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چند ہی گھنٹوں کے اندر فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں مذہبی جماعت کے رہنماء سمیت ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوا ہے۔

تتفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوا ہے جسکی شناخت نصیراحمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں مذکورہ شخص زخمی ہوا تھا بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

حملہ آور جاہ وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مسلح افراد مذکورہ شخص کے سرکاری بندوق بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے چند ہی گھنٹوں میں کے دورانیہ میں پنجگور میں یہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل پنجگور کے علاقے سوردو میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر عبدالحئی کو ہلاک کردیا تھا۔

پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پنجگور کے نائب امیر مولانا عبد الحئی کے شہادت کے خلاف کل بروزِ جمعرات 27 مئی کو صبح دس بجے پنجگور بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔