پنجگور: آتشزدگی کے واقعے میں کمسن بچہ ہلاک

157

بلوچستان کے دو اضلاع میں فائرنگ و دیگر واقعات میں ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں زخمی شخص کی شناخت محمد شریف ہرند کے نام سے ہوئی ہے.

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص موٹر سائیکل پر نورگامہ بازار سے گھر جارہا تھا ۔

زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. اسپتال ذرائع کے مطابق محمد شریف کو 3 گولیاں لگی ہیں جبکہ اسکی حالت تشویش ناک ہے۔

دریں اثنا پنجگور کے علاقے پنچی کہن میں ہارون نامی چھ سالہ بچہ جونپڑی میں آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر ہلاک ہوگیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بچے نے ماچس کی تھیلی جلاہی تھی جس سے جونپڑی نے آگ پکڑی اور بچہ اندر جھلس کر جانبر نہ ہوسکا۔