پشاور میں مولانا شہاب الدین پولزئی نے کل عید کا اعلان کردیا

485

پشاور کی مسجد قاسم خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس نے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شوال کے چاند کی موصول ہونیوالی شہادتوں کی روشنی میں کل جمعرات 13 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 23 گواہان موجود ہیں۔

دوسری جانب سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ فی الحال چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ ایسی کوئی خبر نہ دے جس سے غلط فہمی پھیلے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے سے زائد ہے، اس لئے یہاں چاند نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے