نوشکی میں خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل

265

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق واقعہ نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں پیش آیا ہے جہاں اعجاز احمد تاجک نامی شخص نے اپنی ہی بیوی کو قتل کیا ہے۔

قتل ہونے والی خاتون کی شناخت بختاور شاہ ولد جعفرشاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کو ملزم نے چارپائی کے نیچے چھپایا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے، لاش کو ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔ وقوعہ سے متعلق مزید تفتیش نوشکی پولیس کررہی ہیں.