نوشکی سے لاپتہ ہونے والے سمیع اور عبدالرب بازیاب ہوگئے

320

اکتیس اگست 2018 کو نوشکی سے لاپتہ ہونے والے سمیع بلوچ اور عبدالرب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جبکہ ان کے ہمراہ حراست بعد لاپتہ ہونے دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ان لوگوں کو پاکستانی فورسز نے نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ پکنک پر جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا جن میں میر احمد سمیع ولد رحمت اللہ، عبدالرب ولد حاجی عبدالمجید، بلال احمد ولد میر احمد بلوچ، عبدالرشید ولد عبدالرزاق  اور محمد آصف ولد محمد سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

گرفتار دس افراد میں سے دو کی گرفتاری دو دن بعد دوبارہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے ظاہر کی گئی جس کی خبر پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلوں نے نشر کی تاہم بعدازاں ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں بازیاب ہونے والے دونوں کی بازیابی کے تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کی ہے انہوں اس عمل کو خوش آئند عمل قرار دیتے ہوئے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ 31 آگست 2018 کو نوشکی سے لاپتہ سیمع بلوچ اور عبدالرب بازیاب ہوگئے