مشکے میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ: دشمن کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے – بی ایل ایف

282

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وادی مشکے کے علاقے پتندر میں آج سرمچاروں کا پاکستانی فوج کے ساتھ اس وقت سامنا ہوا جب وہ سرمچاروں کے تعاقب میں پہاڑوں کا رخ کررہے تھے۔ اس سے دو طرفہ جھڑپ ہوئی۔ سرمچاروں نے قابض فوج کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر انہیں پسپا کر دیا۔ اس جھڑپ میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے اور حواس باختگی میں ایک وسیع علاقے میں شیلنگ کی۔انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔