دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے قلات سے ایک نوجوان کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان صدام بلوچ کو اتوار کے روز ہربوئی روڈ سے نامعلوم افراداغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ صدام بلوچ قلات میں ایک معروف فٹبال کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
بلوچستان میں قوم پرست حلقے متواتر یہ الزام عائد کرتے آرہے ہیں کہ پاکستانی فورسز نے بلوچستان میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلح جھتے تشکیل دیئے ہیں جو لوگوں کو لاپتہ کرنے کے علاوہ دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں جنہیں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی بھر پور حمایت و پشت پناہی حاصل ہے۔