سندھ: سی ٹی ڈی کا گرفتاریوں کا دعویٰ، وی ایم پی سندھ نے دعوے کو مسترد کردیا

292

انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چار مبینہ دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزمان میں سجاد علی چنہ، محسن رضا چنہ، نوشاد علی عرف صدام اور اسلم بیگ شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق قوم پرست جماعت سندھ ریولیوشن آرمی سے ہیں اور انکے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے ہیں۔

جبکہ سندھ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سرگرم تنظیم وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے مطابق پہلے سے لاپتہ افراد کا گرفتاری ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 10 ماہ قبل کراچی سے جبری گمشدگی کے شکار محسن چنا کو کوٹری سندھ سے لاپتہ کیا گیا۔ قوم پرست کارکن سجاد چنا اور صدام لاکھیر کی کراچی جوہر تھانہ اور دو دن قبل جھمپیرو ونڈ پاور سے گرفتاری کے بعد جبری گمشدگی کا شکار طارق سرمرو کی گرفتاری آج حیدر آباد جی او آر تھانہ پر جھوٹے مقدمات بنا کر پیش کیا گیا۔

ترجمان وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے جبری گمشدگی کے شکار سیاسی کارکنوں کی مختلف علاقوں سے گرفتاری کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان معاملات کا نوٹس لیا جائے۔