خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

323

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کھٹان پل ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے دوپہر کو گھات لگا کر فائرنگ کی، جس سے ڈاکٹر عبدالصمد کرد سکنہ خضدار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔