حب چوکی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کیمپ پر دھماکہ

648

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے تاحال دھماکے کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ رات بھی حب چوکی میں ساکران روڈ قبرستان کے قریب ایک دھماکہ ہوا تھا تاہم اس کے محرکات تاحال معلوم نہ ہوسکے۔

بلوچستان میں عموماً اس نوعیت کے واقعات کے ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

رواں ہفتے پیر کی صبح بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر طارق اسپتال کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے سے پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی تھی۔