بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔
دونوں میاں بیوی کی لاش بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی کے علاقے بٹ آباد سے برآمد ہوئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی شناخت منظور اور میرزادی زوجہ منظور کے ناموں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے حال میں ہی میں شادی کی تھی۔
ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں میاں بیوی کی لاشیں انکے اپنے گھر سے برآمد ہوئی ہیں اور ان کے جسموں پہ شدید تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔
تاہم ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ لاشوں کو ایدھی کے رضاکاروں نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔